عارف والا، ماہ محرم الحرام میں تمام پیرامیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گا، اسسٹنٹ کمشنر

پیر 9 ستمبر 2019 16:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں تمام پیرامیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گا، فرائض میں غفلت برتنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، یوم عاشور پر تمام ملازمین ڈیوٹی یقینی بنائیں، حکومتی ترجیحات کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال عارفوالا میں اسٹاف اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے ڈینگی وارڈ کا جائز ہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں