ٹریفک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق

پیر 22 اپریل 2024 22:43

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) بوریوالہ روڈ پر ٹریفک کے حادثہ میں 50 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔ بوریوالہ روڑ پر رسولپور کے نزدیک سٹرک کنارے کھڑے لوڈر رکشہ کو تیزرفتار منی بس نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور غضنفر علی سکنہ211/EB زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرچل بسا ۔

(جاری ہے)

نامعلوم بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ریسکیو1122اہلکاروں نے نعش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں