عارف والا ، بہنوئی نے ساتھیوں سے ملکر دوسری شادی سے انکار پر 18 سالہ سالی کو اغوا ء کرکے قتل کردیا

منگل 23 اپریل 2024 17:36

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) عارف والا کے تھانہ رنگشاہ کی حدود میں بہنوئی نے ساتھیوں سے ملکر دوسری شادی سے انکار پر 18 سالہ سالی کو اغوا ء کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 53/SP سے دوسری شادی سے انکار پر اسلم نے ساتھیوں سے ملکر اقصیٰ بی بی دختر ممتاز کواغواء کرکے قتل کردیا ۔نعش تھانہ رنگشاہ کی حدود نہر سے برآمد ہوئی ۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ۔تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقتولہ کی بہن رفعیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں