ّدوسرا آل پنجاب اعظم چوہان ٹین سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ، فائنل میچ طورفٹبال کلب نے جیت لیا

اتوار 1 اکتوبر 2023 18:20

! عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2023ء) دوسرا آل پنجاب اعظم چوہان ٹین سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ طورفٹبال کلب نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا حیدر ی فٹبال گرائونڈ عارفوالا میں دوسرا آل پنجاب اعظم چوہان ٹین سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل میچ طورفٹبال کلب تاندلیانوالہ بمقابلہ ڈے ایف اے بہاولنگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں طور فٹبال کلب تاندلیانوالہ کے کھلاڑیوں نے دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیافائنل میچ کے مہمان خصوصی سابقہ ایم این اے رانا ارادت شریف خاں اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت حافظ محمد اسلم چوہان تھے آخر میں مہمان خصوصی سابق ایم این اے رانا رادت شریف خاں نے کامیاب ٹیم میں چالیس ہزار روپے کیش اور گولڈ ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو تیس ہزار روپے کیش اورسلور ٹرافی انعام میں دی گئی اس میچ میں ریفری کے فرائض سابق ریفری فیفا چوہدری عبدالرشید نے سرانجام دیے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں