ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں محفل میلاد کا اہتمام

جمعرات 19 نومبر 2020 13:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) ہفتہ   شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی عارفوالا کے رحمة اللعالمین ہال میں محفل میلاد راحت العاشقین ﷺ انعقاد پذیرہوئی جس میں طلبہ نے خاتم النبین ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ کے گلدستے پیش کیے محفل میلاد میں مدرسہ جامعہ حنفیہ غوثیہ کے طلبہ ،اساتذہ کرام اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر محمد احمد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاردوعالم ﷺ کی حیات مبارکہ پوری دنیا کیلئے بہترین نمونہ ہے، نبی اکرم نورمجسم ﷺ کی تشریف آوری سے ظلم و جبر کے بادل چھٹ گئے ،ہر طرف رحمتوں کا نزول ہوا ،ہمیں محبو ب خد اﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں