عارف والا ،یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں

ہفتہ 5 فروری 2022 17:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2022ء) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سرکاری و پرائیویٹ تنظیموں کے زہر اہتمام مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

  میونسپل کمیٹی سے ایڈمنسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کی زیر قیادت جناح چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے افراد ،مسیحی برادری اور سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان اور پاک فوج قدم بڑھائو ہم تمارے ساتھ ہیں کے نعرے گونج اٹھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں