ْعارف والا، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، باپ بیٹا شدید زخمی

جمعرات 31 جنوری 2019 21:01

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں147/EB کا رہائشی و کیبل آپریٹر محمدلیاقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہاتھا کہ گاڑی کی ٹکر سے محمد لیاقت شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ نواحی گائوں57/EB کے نزدیک نان اے سی بس کی سٹرک کنارے کھڑے رکشہ سے ٹکر خان محمد اور بیٹامحمدعرفان سکنہ17/EB شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کوفوری طور پرطبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا گیا دونوں ڈرائیور زجائے وقوعات سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے دریں اثناء نواحی گائوں پکا سدھا ر ریلو ے پھاٹک کے نزدیک پاکپتن سے کراچی براستہ عارفوالا جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ریلوے لائن کراس کرتے ننھی بی بی زوجہ ممتاز جاں بحق ہوگئی ریلو ے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی بتایاگیا ہے کہ ننھی بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں