عارف والا: پولیس کاشراب کی چالوبھٹی سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون

5 افراد گرفتار 140لیٹرشراب ،1200گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 17 فروری 2020 23:12

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پولیس کاشراب کی چالوبھٹی سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون-5 افراد گرفتار 140لیٹرشراب ،1200گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں59/EB میں پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ مارکر ریاض حسین اور بلاڑہ ارجنکا سے اللہ ودھایا کو گرفتارکرکی140 لیٹرشراب برآمد کرلی، نواحی گائوں 34/KBسے منشیات فروش امجد علی کو1200 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں59/EB سے ریاض اور رمضان عرف سوہنی کو گرفتارکرکے دوعدد ناجائز پسٹل اور رپیٹر برآمد کرلیا مقدمات درج

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں