عارف والا:دوبھائیوں نے ساتھیوں سے ملکر مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے فائرنگ کرکے اپنی ہی محنت کش خاتون کوموت کے گھا ٹ اتاردیا

منگل 8 جون 2021 21:08

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) پنجاب کی تحصیل عارفوالادوبھائیوں نے ساتھیوں سے ملکر مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے فائرنگ کرکے اپنی ہی محنت کش خاتو ن کوموت کے گھا ٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں31/KB میں منیراحمد اور مجید نے دوساتھیوں سے ملکر فصل مکئی کے قریب محنت کش صغراں بی بی زوجہ محمد وزیر پڑھیار26/KB کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھانہ احمدیار پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے مقتولہ کے بیٹے سجاد حسین نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں