مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات کل منایا جائے گا

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:36

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86واں یوم وفات کل -21 اپریل بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور عارفوالاسمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب ،تقریری مقابلے ،سیمینارز ،مذاکرے اور دیگر پروگرام انعقاد پذیرہونگے جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ 21اپریل1938 کو دنیا فانی سے رحلت فرماگئے تھے۔اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں