اٹک کے قریب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ

لیگی رہنماکامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے

منگل 17 جولائی 2018 15:44

اٹک کے قریب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔حکام کے مطا بق واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب پر فائرنگ کا واقعہ تھاناسٹی کی حدود میں پیش آیا۔ ان سے ایک ہفتہ قبل سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت انکا بیٹا شیخ سلیمان بھی انکے ہمرا ہ تھا، شیخ آ فتا ب حلقہ این اے 55 اٹک ون سے (ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوا ر ہیں ،پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں