ملک محمد امین اسلم کی کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل کی ہدایت پر عمل درآمد شروع

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان ٹیم کے اہم رکن ماحولیاتی تبدیلی کے ایڈوائرز برائے وزیر اعظم پاکستان ملک محمد امین اسلم نے کچھ عرصہ قبل ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر محکموںکے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اس کھلی کچہری میں ملک امین اسلم نے شکایت کنندہ کے مسائل کو متعلقہ محکموں کے افسران بالا سے فوری حل کرنے کی ہدایت کی اس ضمن میں پیپلز کالونی کے رہائشی سینئر صحافی رضا نقوی کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ 40سال گررنے کے باوجود مکینوں کو مالکان حقوق نہ دیے گئے انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پیپلز کالونی میں کمرشل مارکیٹ کی تعمیرات میں کاروبار کرنے والوں کی گنجائش کم ہو گئی ہے لہذا ہماری اس گزارش پرغور کیا جائے کہ 40فٹ اور 30فٹ روڈ کو کمرشل کرکریں جس پر ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے کمرشل کرنے کے قانونی احکامات جاری کیے گئے کھلی کچہری میں ان گزارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے فوری طور پر 40فٹ اور 30فٹ کی سڑک کو باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کمرشل قرار دے دیا کالونی میں رہائش پذیر مکینوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا جبکہ عوام کے دلوں میں ملک امین اسلم کا سیاسی قد اور قدر و قیمت میں اضافہ ہوا ہے پیپلز کالونی کے مکینوں کا یہ مطالبہ بھی تھا کہ یہاں کے مکینوں کا ٹرانسفرفائل سسٹم ختم کر کے ان کے گھروں کو رجسٹرڈ کر دیا جائے تا کہ مکین وراثتی حصہ ایک دوسرے کو دے سکیں اور اس سے بڑے پیمانے پر حکومت پنجاب ریونیو حاصل کر سکے جبکہ اس ضمن میں سابق صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈیویلپمنٹ نے 2005میں عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ عوام کو مالکان حقوق دلوائیں گے مگر وہ وعدے تک ہی محدود رہا عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ عدالتی احکاما ت کے مطابق یہ احکامات جاری ہوئے ہیں کہ کسی بھی فائل کی قانونی حیثیت اس وقت ہی ہو گی جب وہ اسے رجسٹری کروائیں گے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں