حضرو،بحثیت رحمۃللعالمین ہمارے نبی ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ممتاز علماء کرام

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:10

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء)سیرت النبی  ﷺ کو اپنی عملی زندگی میں لاگو کرنا باعث نجات اور موجودہ دور میں تمام مسائل کا واحد حل ہے اور بحثیت رحمۃللعالمین ہمارے نبی ؐ  کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی حضرو اور تحصیل کونسل حضرو کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمۃ للعالمین کے سلسلہ میں سیرت النبی کانفرنس سے ممتاز علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیرت کانفرنس اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حضرو زوہیر احمد انجم کی نگرانی اور چیف آفیسر انیس عباس اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر صدف عباس کاظمی کی میزبانی میں بلدیہ ہال حضرو میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے ولاے ممتاز اور جید علماء کرام بالخصوص مولانا محمود الحسن توحیدی، شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق محسن، مولانا ناصر خان، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء،مولانا شیر محمد، مولاناقمر الاسلام، مولانا لیاقت شاہ نے خطاب کیا جبکہ اس کانفرنس میں میو نسپل کمیٹی حضرو کے چیئرمین نزاکت خان سمیت تحصیل حضرو کے مختلف سرکاری محکموں کے افسران،مرکزی سیرت کمیٹی حضرو اور مرکزی میلاد کمیٹی حضرو کے راہنماؤں اور اراکین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی  ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے الگ الگ خطاب میں کہا کہ ہمارے نبی کی تعلیمات نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں اور بحثیت رحمۃ للعالمین ہمارے نبی کی تعلیمات سے ہمیں برداشت اور عفو درگزر کی روشن مثالیں ملتی ہیں اور موجودہ معاشرے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں سیرت النبی کی مبارک تعلیمات پر عمل پیرا ہوں علماء کرام نے کہا کہ اللہ نے ہمارے نبی کو آخری نبی بنا کر مبعوث کیا اور آپ کی تعلیمات قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے باعث نمونہ اور قابل تقلید ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے روز مرہ کے معاملات کو شریعت محمدیہ کے عین مطابق ادا کریں تاکہ یہ معاشرہ صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی معاشرہ قرار دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمان خاتم النبیین حضرت محمد  ﷺ کی زندگی انسانیت کے لئے ایک کامل و مکمل نمونہ ہے اور ہمیں آپ کی سیرت کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔


اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں