اٹک ،مجرا پر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 6 نومبر 2018 21:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) شادی کی تقریب میں مجرا پر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق میر عالم ولد محمد اسلم ساکن کامرہ تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ 31 اکتوبر کو گاؤں میں وقاص ولد لطیف ساکن دیہہ کی شادی تھی جس میں مجرے کا پروگرام ہوا ان کے گھر کے ساتھ میری حویلی ہے جہاں رات ساڑھے 11 بجے اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی میرے ساتھ لیاقت علی ولد نورخان ، محمد آصف ولد بہادر خان بھی موجود تھے ہم لوگ فائرنگ کی آواز سے تنگ ہو کر باہر نکلے تو فرمان ولد مجید مسلح پسٹل ، آصف علی ولد مظفر مسلح کلاشنکوف اپنے اپنے اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جنکو میں نے منع کیا تو ان دونوں نے مجھے اسلحہ آتشیں سے دھمکی دی کہ جاؤ اپنا کام کرو ورنہ تم سے بھی نمٹ لیں گے اور اپنے اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ان دونوں نے شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی کر کے ہوائی فائرنگ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ منور خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں