رہنما جے یو آئی قاری شیر افضل خان مرحوم کی دینی فلاحی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،اظہارضلعی امیر جے یو آئی

بدھ 1 مئی 2024 18:17

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مرکزی رہنما جے یو آئی قاری شیر افضل خان مرحوم نے ساری زندگی جہد مسلسل کی ان کی دینی فلاحی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہارضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی، سینئر نائب امیر مفتی سید امیر زمان حقانی،نائب امیر مولانا عبدالخالق،سابق امیدوار جے یو آئی حلقہ پی پی ون حضرو قاری محمد ابراہیم، مولانا حافظ محمد صدیق، امیر تحصیل حضرومولانا محمد نعیم، شیخ الحدیث مولانامحمد جان، مولانا مسعود اختر ضیا، مولانا قاری محمد اسماعیل رحمانی، انگلینڈ سے تشریف لائے مولانا اسماعیل رشید، حافظ ہارون الرشید، قاسم خان وردگ،ملک محمد شاہد، اورمولانا اظہار الحق نے قاری شیر افضل خان مرحوم کی یاد میں ان کی رہائش گاہ سلیم خان گاوں میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

تلاوت قاری نظام الدین ،تعزیتی ریفرنس کی میزبانی قاری شیر افضل خان مرحوم کے بھائی حافظ عبدالرحمان اور ان کے بیٹے قاری محمد عثمان نے کی ان کی چچا زاد بھائی حافظ ہارون اور مولانا عبدالرشید سمیت برادری کے دیگر افراد نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، تعزیتی ریفرنس میں علاقہ بھر سے کارکنان جمعیت، علمائے کرام اور علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کی۔

مقررین نے قاری شیر افضل خان مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔تعزیتی ریفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی استحکام ترقی خوشحالی، قاری شیر افضل خان سمیت جملہ مرحومین کے درجات بلندی کی خصوصی دعا کرائی گئی۔مقررین نے کہاکہ مرحوم کی آمرانہ دور میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے معتمد اور وفادار دوستوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی جمعیت کے پلیٹ فارم اور پرچم نبوی کے سائے میں گزاری ،جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے اسلامی نظام کے نفاذ اور جمہوریت کے استحکام کے علاوہ سماجی اور فلاحی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں