اٹک پولیس افسران کی شہداء کی قبروں پر حاضری

بدھ 1 مئی 2024 18:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کے افسران و جوانان نے آج کے دن ڈھلیاں چوک میں شہید ہونے والے پولیس افسران سب انسپکٹر محمد رمضان ،L.H.C منیر احمد اور کنسٹیبل آصف محمود کی قبروں پر انکے اہل خانہ کے ہمراہ حاضری دی۔

(جاری ہے)

پھولوں کی چادر اور پتیاں بچھاکر سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا شہادت ایک عظیم سعادت ہے جو اللہ کے مقربین کو نصیب ہوتی ہے۔ ارض پاک کے امن کی خاطر اپنے مقدس لہو سے چمن کی آبیاری کرنے والے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ اس قوم کے بھی محسنین ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں