اٹک پولیس نے شہری سے رکشہ چھیننے والا ملزم گرفتار کرکے دوران تفتیش رکشہ برآمد کر لیا

منگل 30 اپریل 2024 17:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے شہری سے رکشہ چھیننے والا ملزم گرفتار کرکے دوران تفتیش رکشہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران خان ولد امیر خان سکنہ جنڈ نے تھانہ جنڈ میں درخواست دی کہ محمد گل ولد سید امیر گل سکنہ اورکزئی ایجنسی حال جنڈ کے ساتھ زمین کی لین دین کا سودا ہوا تھا مورخہ 25.04.2024 کو میں رکشہ لے کر ریلوے چوک جنڈ میں پہنچا تو محمد گل نے مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دیے اور مجھ سے رکشہ چھین کر لے گیا۔ تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد گل کو گرفتار کر لیا ،دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے رکشہ برآمد کر لیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں