اٹک پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

بدھ 1 مئی 2024 18:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) اٹک پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ فضل خان ولد اللہ یار نے تھانہ فتح جنگ میں بیان دیا کہ میرے بیٹے مجاہد اقبال کی نجابت عرف نزابت کے ساتھ دوستی تھی جن کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں معاملہ رفع دفع ہو گیا میں اور میرا بیٹا ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ نجابت اپنے ساتھ دو دوست لے کر آیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے نجابت نے قتل کی نیت سے چھری کے ساتھ میرے بیٹے پر وار کیا اور میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دوست کو قتل کرنے والے ملزم نجابت عرف نزابت ولد حاجی احمد سکنہ کھرالہ کلاں تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا دوران ریمانڈ ملزم سے آلہ قتل تیز دھار چھری برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں