اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،شیخ افتاب احمد

پیر 29 اپریل 2024 22:32

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کئی ،سالوں بعد اٹے کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے ،عوام سے جو وعدہ کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں سابق آیف آئی اے انسپکٹر خرم خان ایڈووکیٹ کی طرف سے سی او مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر شیخ اجمل محمود کی عمرہ کی ادائیگی پر ان کے اغزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کے صدر اشحر حیات خان خادم چچھھ چنگیز خان ڈی ایس پی عابد خان حاجی ظہور آرائیں ڈاکٹر محمد اشرف بٹ جاوید خان علی زئی خاور سیٹھ حاجی احسان خان سابق چیئرمین طارق خان زاہد خان شاہین خان شاہد اسحاق شئخ اظہر محمود کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ افتاب احمد نے کہا میاں محمد شہباز شریف نے جب سے اقتدار میں آئے ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں مریم نواز شریف بھی عوام کی توقعات پر پورا اتر رہی ہیں یہی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر سی ای او مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر اور شیخ اجمل محمود نے خرم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نئے خواہشات کا اظہار کیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں