حکومت پنجاب ترجیح بنیادوں پرکسانوں کے مسائل حل کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

منگل 30 اپریل 2024 17:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ترجیح بنیادوں پرکسانوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنےدفترمیں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا۔اجلاس میں محکمہ زراعت کےافسران اورکسانوں کےنمائندےبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء کو گندم خریداری اور دیگرموضوعات پر بریفنگ دی گئی۔اے ڈی سی جی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا ضروری ہے کہ کسانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں