وزیر اعظم کا آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ احسن اقدام ہے ،سیاسی و سماجی حلقے

پیر 19 اگست 2019 21:18

اٹک۹۱ اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات کے پیشِ نظر ۔ اس فیصلے کے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیے بھی انتہائی دور رس اور مثبت نتائج آئیں گے۔ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے داخلی استحکام اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی کے لیے بہترین ثابت ہو گا، ان شاء اللّہ۔ حکومت نے یہ فیصلہ ملک اور خاص کر اس خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

ملک کے سیاسی و سماجی حلقے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملکی سلامتی کے لیے بطور پروفیشنل سولجر کردار ادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے بھی جنرل قمر جاوید باوجوہ کا غیر جانبدارانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔

(جاری ہے)

پوری اُمید ہے کہ بطور آرمی چیف انکی مدتِ ملازمت میں توسیع سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے سے ہلاکتوں کے بعد جب بھارت کو جنگی جنون سوار تھا اس وقت بھی جنرل باجوہ نے خطے میں امن کے اپنے ویژن کی بدولت ہی خطے کو ممکنہ جنگ کے خطرے سے بچایا تھا اور دشمن کو یہ باور کرادیا تھا کہ اگر اس نے جنگ کی غلطی کی تو اس میں نقصان اسی کا ہوگا اور اسے ناقابلِ تلافی نقصان اُٹھانا پڑے گا۔ جس طرح افواج پاکستان نے دہشتگردی ختم کر کے ملک میں امن بحال کیا اس کی طرفداری ضروری ہے۔ ہر محبِ وطن پاکستانی کو ان کی پاکستانی فوج کی ہمت افزائی کرنی پڑے گی۔فوج ہی پاکستان کے آئین اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں