وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 25 اکتوبر 2021 15:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈینگی سے متعلق ایک  اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر نے کہا  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس سے مستقل طور پر محفوظ رہ سکیں۔

انہو ں نے کہا کہ اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی آگاہی کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس کے متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق تمام اپنی تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں