گڈانی پھاٹک کے قریب ریلوئے ڈپو کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ، علاقے میں خوف و ہراس

جمعرات 27 جنوری 2022 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء)گڈانی پھاٹک کے قریب ریلوئے ڈپو کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ، علاقے میں خوف و ہراس ، ریسکیو ٹیم نے گ پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک کے قریب محکمہ ریلوئے سکھر کے قدیمی ڈپو میں اگی ہوئی جھاڑیوں میں پرسرار طور پرآگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا مقامی افراد نے از خود ا?گ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر قریبی فائر اسٹیشن پر اطلاع دی اطلاع ملنے پر فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کرآگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا واضع رہے کے ڈپو عرصہ کئی سالوں سے لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے اور اسکے چاروں اطراف جھاڑیاں اگ چکی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں