گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا تاریخ ساز استقبال کرنے پر اٹک کے عوام کے مشکور ہیں، اشحرحیات خان

پیر 13 مئی 2024 22:08

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اٹک آمد پر تاریخ ساز استقبال کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کے صدر اشحر حیات خان نے ضلعی عہدیدران تحصیل صدور یو سی صدور جنرل سیکرٹری صاحبان وزکز کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنے قائد سردار سلیم حیدر خان کا تاریخ ساز استقبال کیا سردار سلیم حیدر خان نے پہلے عوام کو مایوس کیا نہ ائندہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات خان نائب صدر نضیر خان جدون ملک نعیم بھی موجود تھے سردار اشحر حیات خان نے کہا پارٹی کارکنوں نے جس طرح گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا اس سے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ دے کر یہاں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے کل جس طرح ضلع بھر کے پارٹی ورکرز نے اور معززین نے ریلیوں کی شکل میں گورنر پنجاب کا استقبال کیا اس پر ان کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے سردار سلیم حیدر خان نے ثابت کر دیا کہ وہ عوامی گورنرز ہیں عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھولنے کا اعلان کر کے بھی سردار سلیم حیدر خان نے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اشحر حیات خان نے اہلیان اٹک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے قائد سردار سلیم حیدر خان کا آبائی علاقے آمد پر تاریخ ساز استقبال کیا۔

\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں