میونسپل کمیٹی اٹک نے چھ ماہ کے لیے 152953900کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:57

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) میونسپل کمیٹی اٹک نے چھ ماہ کے لیے 152953900کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا ۔یہ بجٹ میونسپل کمیٹی اٹک کے خصوصی بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ملک طاہر اعوان نے کی جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔ ایوان میں بجٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ نے پیش کیا۔

اس موقع پر بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ مجموعی طور کمیٹی کی متوقع آمدن `61443500ہے جس میں سے ملازمین کی تنخواہ کی مد میں 88495000، سائر اخراجات کی مد میں 34513000، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 18256000، ملازمین کی پنشن کی مد میں ایک کروڑ روپے ۔اور سپورٹس و دیگر اخراجات کی مد میں 1689900روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کے کل اخراجات کا تخمینہ 159253900ہے ۔

کمیٹی کی متوقع آمدن ٹیکس منتقلی جائیداد، گورنمنٹ گرانٹس ، آمدن میونسپل کمیٹی لاری اڈاہ ، دکانات ، مشتہری و لائسنس فیس اور متفرق آمدن میں 161443500متوقع ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 88471000جس میں تنخواہ چیئرمین، چیف آفیسر ، تنخواہ فنانس برانچ ، ریگولیشن ، پلاننگ، انفراسٹرکچراور تنخواہ سروسز واٹر سپلائی ، سینیٹیشن ، گارڈن ، سٹریٹ لائٹس اور فائر بریگیڈوغیرہ شامل ہیں۔

سائر اخراجات میں بل بجلی، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس، پارکس، ڈیزل پٹرول، سینیٹیشن برانچ ، مرمت ٹرانسپورٹ ، ٹیوب ویلز اور پارکس وغیرہ مرمت شامل ہیں ، 98000000کا تخمینہ ہے۔ ترقیاتی اخراجات میںافغان سکیم جو کہ جاری ہے متوقع آمدن برائے ترقیاتی کام مرمت وغیرہ 18256000شامل ہیں، ریٹائر ڈ ملازمین پنشنر میں ماہانہ پنشن ، گریجوٹی کی رقم شامل ہے جو ایک کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جبکہ زمہ داریوں میں سابق دو ترقیاتی سکیموں میں 939900کا تخمینہ ہے ۔سپورٹس اینڈ یوتھ کی سرگرمیوں کے لیے مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ ذرائع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک نے کہا کہ ایوان میں چھ ماہ کاٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں