ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس، یکم جنوری 2017تا تیس جون 2017کا چھ ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا

منگل 28 فروری 2017 18:45

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سردار محمد عارف خان وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک منعقد ہوا۔ اجلاس میں یکم جنوری 2017تا تیس جون 2017کا چھ ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم نے پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع کونسل کی متوقع آمدن 226165500ہے جبکہ متوقع اخراجات 93200000ہیں۔

ضلع بھر کی 71یونین کونسلوں کو تیرہ لاکھ روپے فی یونین کونسل دیئے گئے ہیںجو مجموعی طور پر 92300000بنتے ہیں۔ سپیشل سیٹس کے لیے 7200000روپے مختص کیے گئے ہیں۔متوقع ترقیاتی اخراجات کی مد میں 120720000رکھے گئے ہیں۔متوقع ترقیاتی اخراجات 213920000روپے ہیں،پی ایف سی غیر ترقیاتی فنڈ زمیں 79096500، جبکہ پی ایف سی ترقیاتی فنڈ میں 21600000رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 72000000روپے ،عمارات اور دکانات کے کرائے کی مد میں 2200000روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متفرق لائسنس فیس کی مد میں 650000روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نقشہ جات کی منظوری میں 500000اور اشتہارات کی مد میں 600000رکھے گئے ہیں ، تنخواہوں اور اعزازیہ کی مد میں 35430998روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مواصلات کی مد میں 450000، یوٹیلٹیز کی مد میں 1420000،ریٹس اینڈ ٹیکسز کی مد میں 2100000، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 3310000، ٹوٹل جنرل اخراجات 7709000،جاری اخراجات کی مد میں 14989000،ملازمین کی پنشن کی مد میں 14000000روپے، اثاثہ جات کی مد میں 17300000روپے، مرمت کی مد میں 11480000روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم نے کہا کہ مختلف مدات میں ضلع کونسل اٹک ٹیکس لگائے گی جس کے لیے باقاعدہ ٹیکس کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس کمیٹی غیر ضروری ٹیکس نہیں لگائے گی بلکہ انہی ٹیکسوں کا نفاذ کیا جائے گا جو انتہائی ضروری ہیں ان ٹیکسوں کے ذریعے ضلع کونسل کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جو ضلع بھر کی ترقی کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لیے ضلع اٹک میں قائم آئل کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ وہ اپنی آمدنی کا تین سے پانچ فیصد حصہ ضلع اٹک کی ترقی کے لیے مختص کریں ۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ غازی بروتھا کی رائلٹی اٹک کے عوام کے لیے مختص کریں تاکہ ضلع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوسکے۔ ممبران ضلع کونسل نے بجٹ پر بحث بھی کی اور چیئر پرسن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں