عید الاضحی کے موقع پر شہر سمیت تمام یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 اگست 2019 12:20

عید الاضحی کے موقع پر شہر سمیت تمام یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے عید الاضحی کے موقع پر شہر سمیت تمام یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے وٹس ایپ گروپس تشکیل دے دیے ہیں جس پر عید الاضحی کے حوالے سے آلایشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے نگرانی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرنے مزید بتایا ہے کہ قربانی کی کھالیں صرف وہی ادارے اور تنظیمیں جمع کر سکتی ہیں جنکے پاس ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم سے اجازت نامے موجود ہونگے ۔ انکا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والی تنظیموں کے خلاف آینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر گوندل کو ہدایت دی ہے کہ اس ضمن میں تمام دیہاتوں میں بینرز آویزاں کیے جائیں اور لوگوں کو بغیر اجازت نامہ رکھنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع نہ کروانے کی سخت ہدایت دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران عید کے موقع پر بھی ڈیوٹی کریں گے اس ضمن میں محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹیز، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں