عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی

پیر 3 جولائی 2023 12:58

عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2023ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںمرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997ء میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔عبدالستارایدھی8جولائی2016ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں