ڈپٹی کمشنرکا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام

پیر 11 ستمبر 2023 21:35

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے کارروائی کرکےتمام تحصیلوں میں سرکاری زمین قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ پر نیلامی کا عمل کروا رہے ہیں اورگزشتہ سالوں سے فی ایکڑ نیلامی ریٹ بھی بڑھایا گیا ہے،گائوں اور موضع جات میں نیلامی کے حوالے سے لوگوں کو ریونیو سٹاف،نمبرار،چوکیدار اور اعلانات کروا کے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے چک 501 ج ب میں سرکاری زمین کی نیلامی کی، اس موقع پر پٹواری، گرداور اورنمبردار بھی موجود تھے۔\378

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں