میرے لوگ میری پہچان ہیں اپنے لوگوں کے درمیان اور انکی محبت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 6 فروری 2024 21:15

آواران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) سابق وزیراعلی بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کے آواران سے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے لوگ میری پہچان ہیں اپنے لوگوں کے درمیان اور انکی محبت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی 8فروری کو آواران کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرائے انشا اللہ ترقی کا جو سفر باقی رہ گیا تھا انہیں مکمل کریں گے آواران کیلئے پہلے بھی ترقیاتی کام کیے ہیں اگر عوام نے اعتماد کیا تو بھر پور طور پر اپنے لوگوں کی خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کا میزد کہنا تھا آج کے جلسہ میں اپنے بزرگوں نوجوانوں اور بچوں کو دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے میری کوشش رہی ہے کہ سب سے پہلے بلوچستان اور پھر اپنا حلقہ انتخاب آوران میں امن وامان کی حالت کو بہتر بناو اور آواران کے عوام کو وہ سہولیات جو ملک کے دیگر علاقوں کے عوام کو حاصل ہے وہ آوران کے عوام کو بھی حاصل ہوجائے میں بزنجو کاروان کا نام تبدیل کرکے آواران جھاو ماشکیل کاروان کے نام کا اعلان کرتا ہوں آوران کو ترقی دینے کیلئے بھر پور کوشش کروں گا عوام 8فروری کو مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنائے انشا اللہ آئندہ حکومت بھی بلوچستان میں پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں