نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل9 اکتوبر اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

بدھ 5 اکتوبر 2022 22:01

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2022ء) نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل9 اکتوبر اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ ملک بھر میںجلوس نکالے جائیں گے، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںمحافل میلاد اورریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری،سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔

تفصیل کے مطابق عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل 9 اکتوبر اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جہانیاں سمیت ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے عاشقان رسول ؐ شرکت کریں گے یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

مختلف اداروں میںسیرت النبی ؐ کے موضوع پر سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔

مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺکے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جہانیاں سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیںگھروں اور کاروباری مراکز پر بھی سبز روشنیاں لگا کر سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی آمد کا استقبال کیا جارہا ہے درودیوار برقی قمقموں سے سجائی جارہی ہیں عوام کا جذبہ دیدنی ہے جو کہ بڑھ چڑھ کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف گھروں اور مساجد میں محافل میلاد النبیؐ منانا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں جن میں ممتاز علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔

نبی پاک ﷺکے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گاجبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جا رہا ہے۔ جہانیاں سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔

جہانیاںمیںمرکزی جامع مسجد جیلانی ،مرکزی چوک ،بائی پاس جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،چک135دس آر،پل114،رحیم شاہ،علی شیرواہن سمیت تحصیل بھرسے جلوس نکالے جائیں گے۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں