بدین، امتحانات کے دوران نقل روکنے کے سخت اقدامات، 3 افراد گرفتار

منگل 2 اپریل 2019 16:57

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) وزیر اعلی سندہ اور آئی جی پی سندہ سید کلیم امام کے احکامات اور ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بدین میں قائم امتحانی سینٹرز پر ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل روکنے کے سخت اقدامات، خلاف ورزی پر تین افراد کو گرفتار کر کے 3 فوٹو اسٹیٹ مشین قبضے میں لے لی گئیں، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پی سندہ جناب سید کلیم امام کے احکامات اور ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بدین میں ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لئے بدین پولیس سرگرم سندہ بھر میں ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات کے دوران حکومت سندہ کی جانب سے 144 نافذ کر دیا گیا ہے، بدین پولیس میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور امتحانی عملے سے بھرپور تعاون میں ہے بدین میں امتحانی سینٹرز پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایس ایچ اوز کی جانب سے امتحانی عملے اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون میں ہیں اور امتحانی سینٹرز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ مشین دکانوں کو بھی امتحانی اوقات میں بند کروایا گیا ہے۔ ایس ایچ او بدین انسپکٹر غلام فرید جٹ اور اس کی ٹیم نے دوران گشت بدین شہر میں فوٹو اسٹیٹ دکانوں پر چھاپے مار کر 3 افراد کو گرفتار کر کے 3 فوٹو اسٹیٹ مشین اپنے قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں