بدین ، زمین کے تنازعہ پر ملاح اور جمالی برادری میں ہونے والے تصادم میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ، 5 گھر بھی جل گئے

جمعہ 20 مارچ 2009 17:44

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ ۔2009ء) بدین کے قصبے میرانی کے گوٹھ عمر ملوانی میں زمین کے تنازعہ پر ملاح اور جمالی برادری میں ہونے والے تصادم میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے اور ملاح برادری کے 5 گھر بھی جل گئے۔

(جاری ہے)

زمین کے تنازعہ پر ہونے والے تصادم میں ملاح برادری کے مطابق جمالی برادری کے افراد نے ہمارے گھروں کو آگ لگادی جس کے باعث ہمارے 5 گھر جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔ جمالی برادری کے مطابق ملاح برادری نے ہم پر حملہ کرکے ہماری 3 خواتین سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔ میرانی پولیس نے دونوں برادریوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں