یوم کشمیر پانچ فروری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی تیاریوں کے اجلاس ضلع بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

ہفتہ 1 فروری 2020 00:13

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) یوم کشمیر پانچ فروری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی تیاریوں کے اجلاس ضلع بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کی زیر صدارت دربار ہال بدین میں اجلاس منعقد ہونے والے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بدین نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلہ میں ضلع ہیڈ کواٹر میں اللہ والا چوک سے ڈی سی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ ہر تحصیل میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی طور ریلی نکالی جائیں گی اور تعلیمی اداروں میں کانفرنس اور دیگر پروگرام بھی منعقد کیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہاکہ اسکولز کالیجز سرکاری عماراتوں کے علاوہ ضلع بھر کے شہروں کے مین چوراہوں پر کشمیری عوام سے اظہار ہمدری اور بھارتی مظالم کے خلاف بینر اور پینافلیکس آوایزاں کئے جائیں گے انہوں نے مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین کو ضلع ہیڈ کواٹر میں منعقد ہونے والے پروگرام اور ریلی میں بھرپورشرکت کی ہدایت بھی کی اجلا س میں ڈی او پلاننگ ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کینجھر میمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر بدین لیاقت قمبرانی پانچوں تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں