پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 جنوری 2019 20:55

بدین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 08 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 244 لیٹر کچی شراب، 02 بوتلیں وسکی اور 1614 سفینہ گٹکے برآمد ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پنگریو پولیس نے سمن سرکار نئوں کوٹ بائی پاس روڈ پر کارروائی کر کے 02 منشیات فروش علی خان کھوسو اور چیتن بڑھو کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 25 لیٹر کچی شراب برآمد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا پنگریو پولیس نے مزید کاروائی کے دوران نئوں کوٹ پنگریو روڈ سے 02 ملزمان عبدالغنی انڑ اور نور محمد انڑ کو گرفتار کر کی02 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی، جبکہ ٹنڈو غلام علی پولیس نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 219 لیٹر کچی شراب برامد کر لی بٹھی مالک دھنی بخش شیخ گرفتار پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری کردی ہے شھید فاضل راھو پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 02 گٹکہ فروش گل شیر سمیجو اور فھیم میمن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 1350 سفینہ گٹکے برآمد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راھو پہ منشیات ائکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اسی کے ساتھ گلاب لغاری پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی عامر خاصخیلی کو گرفتار کر لیاملزم کے قبضے سے 264 گٹکے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں