زرعی زمین پر قبضہ اور مسلح حملہ کے خلاف گوٹھ رمضان مندرو کی مندرو برادری کا مظاہرہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ

جمعرات 21 مئی 2020 00:02

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) تحصیل بدین کی یونین کونسل کاڈی قاضیہ کے گوٹھ رمضان مندروں سے تعلق رکھنے والی مندرو برادری کے سنکڑوں افراد نے زمین پر قبضہ کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے بردادی کے معززین غلام مصطفی مندرو اللہ ڈنوں مندرو اور بچل مندرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا بعد ازاں مندرو برادری کے معززین نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایڈوکیٹ سہزاد میمن سے قیمت ادا کر کہ گیارہ ایکڑ زمین خریدی تھی اور ہم اس کو آباد سہراب کر کہ اجناس کی کاشت بھی کر رہیں ہیں رات کے وقت علاقہ کے بااثر وڈیرے بچو چانڈیو کی سرپرستی میں گل محمد ہوت عثمان ہوت بچل ہوت غلام ہوت اور محمد رحیم ہوت نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کہ ہمراہ حملہ کیا ہمارے بندوں کو زخمی کر کہ زمین پر قبضہ کر کہ مسلحہ مورچہ بند ہو کر ہماری کاشت سیزن کی فصلوں کو بھی کاٹ کر لے گئے ہیں اور ہمارے گھروں کے راستہ بھی بند کر دیئے ہیں انہوں نے کہا پولیس کو اطلاع کے باوجود مسلحہ قبضہ خوروں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کے باعث علاقہ میں خوف حراس ہے کسی وقت بھی یہ مسلحہ افراد ہمارے پرامن مقامی افراد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں. انہوں نے فوری قبضہ ختم کر ملزمان کو گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں