بدین: بااثر 11 سالہ گونگی بہری بچی سے مبینہ زیادتی

سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ،والد کا الزام

جمعہ 31 جولائی 2020 19:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بچی کی والدہ زلیخا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹنڈو غلام علی کے گا ئوں سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نہ تو لڑکی کا میڈیکل کرا رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہے۔

ں*متاثرہ لڑکی کی والدہ زلیخا کے مطابق ٹنڈو غلام علی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی محمد نواز سرائی نے دعوٰی کیا ہے کہ لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی، معاملہ پلاٹ کے تنازع کا ہے، اس لیے لڑکی کا میڈیکل کرانا ضروری نہیں سمجھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں