تھانے کے اندر اے ایس آئی نے خودکشی کرلی

اے ایس آئی کی خودکشی کے بعد اس کی بیوی کی بھی خودکشی کی کوشش ،دائیں ہاتھ کی نبض کاٹ لی

منگل 26 مارچ 2024 16:31

تھانے کے اندر اے ایس آئی نے خودکشی کرلی
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) بدین کے علاقے راجو خانانی میں تھانے کے اندر اے ایس آئی نے خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفی چھلگری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ گھریلو تنازع کے باعث غلام مصطفی نے اپنی جان لی۔ایس ایچ او ریاض رند نے کہا کہ اے ایس آئی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے خودکشی کی ہے، اے ایس آئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی کی خودکشی کے بعد اس کی بیوی نے بھی خودکشی کی کوشش کی، اے ایس آئی کی بیوی نے دائیں ہاتھ کی نبض کاٹ لی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں