بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الفطر مذہبی جوش خروش عقیدت اور احترام سے منائی گئی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:55

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الفطر مذہبی جوش خروش عقیدت اور احترام سے منائی گئی عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

بدین شہر ماتلی، تلہار ، گولارچی، ٹنڈوباگو ،پنگریو ، کڈھن، ملکانی شریف ، نندو ٹنڈو غلام علی سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر نہایت مذہبی جوش خروش عقیدت اور احترام سے منائی گئی عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا . بدین شہر میں عید نماز کے بڑے اجتماعات مرکزی عیدگاہ پیر عالیشاھ ، قطر مسجد ، مولوی احمد ملاح مسجد غریب آباد ، لواری شریف پیلس، امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ شاہ نواز چوک ، فیضان مدینہ مرکز مسجد ، مدینہ مسجد، نورانی مسجد ، مسجد اقصی ، اور دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے . اس موقع پر ملک قوم کی سلامتی اور پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں