ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:13

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی
بنکاک ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو 52 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ سری لنکا ویمن 122 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پریتی باس اور ایکتا بشٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنکاک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 12 ویں میچ میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، متھالی راج نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے۔ دلانی مینڈورا 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پریتی باس اور ایکتا بشٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں