جنوبی پنجاب میں کپاس کی بہترین فصل ہوئی ہے‘ڈپٹی سیکرٹری زراعت

جمعرات 7 اکتوبر 2021 15:02

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرار کا دورہ بہاولنگر۔ڈاکٹر حیدر کرار کا پریس کانفرنس سے خطاب ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر کرار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی بہترین فصل ہوئی ہے ۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا ہے ۔گزشتہ سال کپاس کی اوسط فصل17 سے 18 من فی ایکڑ تھی۔

(جاری ہے)

اس سال متوقع اوسط 22 من فی ایکڑ ہے ۔پچھلے سال کی نسبت اس سال کپاس کی فصل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ابھی تک گلابی سنڈی نے کپاس کی فصل کو زیادہ متاثر نہئں کیا ہے ۔سپرے بروقت نہ کرنے سے کہیں کہیں گلابی سنڈی کی شکایات ملی ہیں۔کپاس کا ریٹ بھی مناسب مل رہا ہے ۔ضلع کا شمار کپاس کی بہترین فصل دینے والے اضلاع میں ہوتا ہے۔اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمود اقبال اور ریحان عالم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں