پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 نومبر سے ہڑتال کی کال دینے پر پٹرول پمپس پر پٹرول ڈلوانے والوں کا غیر معمولی رش

بدھ 3 نومبر 2021 14:51

پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 نومبر سے ہڑتال کی کال دینے پر پٹرول پمپس پر پٹرول ڈلوانے والوں کا غیر معمولی رش
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 نومبر سے ہڑتال کی کال دینے پر پٹرول پمپس پر پٹرول ڈلوانے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشاؤں کے مالکان پٹرول پمپس بند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ضرورت سے زیادہ پٹرول ڈلوانے لگے جبکہ بعض پٹرول پمپس نے موٹر سائیکل، کاروں اور گاڑیوں کیلئے پٹرول کی حد مقرر کردی جس سے شہری پریشان نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے جائز مطالبات منظور کرے تاکہ پٹرول کی قلت پیدا نہ ہو اور شہری مشکلات سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں