ڈی سی او بہاولنگر محمد خضر افضال چودھری نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32
منچن آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )ڈی سی او بہاولنگر محمد خضر افضال چوہدری نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی او بہاولنگر نے کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے عہدیداروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطائیت انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور ان پڑھ اور جاہل لوگ میڈیکل کے پروفیشن کو عطائیت کے ذریعے ناصرف بدنام کرتے ہیں بلکہ خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کے لیے خطرات کا بھی باعث ہیں۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں بالخصوص عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کر کے قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں اور ان کے سٹورز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
تاکہ لوگوں کو عطائی ڈاکٹروں سے نجات مل سکے۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ ان پڑھ فزیشن نیم حکیم خطرہ جان ہے اور دانتوں کے امراض کے علاوہ ہیپاٹائیٹس، جگر کے دیگر امراض اور غیر معیاری انجیکشنز سے خون کی بیماریاں پھیلا رہے ہیں اور ان کا سد باب عوام کا اولین مفاد ہے۔
دریں اثناء ڈی سی ا خضر افضال چوہدری نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور بالخصوص بیکریوں پر غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی بیکری ائٹمز کی تیاری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں تمام غیر معیاری بیکریوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور اچانک چھاپے مار کر غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی، نوجوان کا سر اور بھنوئیں ..
بہاولنگر کے نواحی علاقہ علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کرکے فروخت کر دیا ہے، والدین کا الزام
حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور سیاسی لوگوں کی مداخلت سے گندم کا کاشتکار ..
تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی،پانچ افراد پر بہیمانہ ..
بہاولنگر کے نواحی علاقہ علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کرکے فروخت کر دیا ہے والدین کا الزام
بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
بہاولنگر ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے پاسکو کی جانب سے 22 خریداری مراکز نے کام شروع
مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ..
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار