بہاولنگر ،نواحی گائوںسے جانے والی بارات کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی ،تین افراد جاںبحق ،دو شدید زخمی

پیر 7 جنوری 2019 15:30

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) بہاولنگر کے نواحی گائوںسے جانے والی بارات کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی تین افراد جاںبحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔شادی کا گھر ٹر یفک حادثہ کے باعث ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 176سیون آر سے عبد الغفار کجلہ کے بیٹے سرفراز کجلہ کی بارات اوکاڑہ جا رہی تھی کہ راستہ میں یوسف والہ کے مقام پر بارات میں شامل کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد عارف سکنہ نارنگ منڈی اور ڈاکٹر یاسر سکنہ لطیف آباد موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی ہسپتال داخل کروا یا گیا تاہم زخمیوں میں سے ملک منور پٹواری بھی ہسپتال پہنچ کر دم توڈ گیا جبکہ محسن اور حمزہ سکنہ لطیف آباد شدید زخمی حالت میں ہسپتال زیر علاج ہیں ۔

اچانک ٹریفک حادثہ سے شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا اور علاقہ میں سوگ کی سی کفیت چھا گئی ڈاکٹر یاسر اور ملک منور پٹواری کی نماز جنازہ اداء لطیف آباد میں اداء کر دی گئی اور مر حومین کو مقامی قبر ستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خاک کر دیا گیا

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں