وردی بدلی حکومت بدلی آئی جی بدلے لیکن پولیس کے رویے تبدیل نا ہوئے،پولیس چادر چادیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہری کے گھر داخل ہوگئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 24 ستمبر 2021 15:21

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) وردی بدلی حکومت بدلی آئی جی بدلے لیکن پولیس کے رویے تبدیل نا ہوئے،پولیس چادر چادیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہری کے گھر داخل ہوگئی ،گھر کے دروازے توڑ کر پولیس کے شیرجوانوں نے حافظ جاوید کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاروائی ڈی ایس پی ارشد لطیف  چشتیاں کی سربراہی میں کی۔ ویڈیو بنانے پر ڈی ایس پی کی صحافیوں اور شہریوں سے تلخی۔ حافظ جاوید نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا ۔ محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے ساتھ پولیو ٹیم پر حافظ جاوید نے تشدد بھی کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیو ٹیم اور محکمہ صحت کی رپورٹ پر پولیس کاروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں