بہاولنگر میں لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے‘رپورٹ

بدھ 16 ستمبر 2020 15:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) بہاولنگر میں لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے ایک لاوارث نعش کی تدفین پر کم از کم 8 سے 10 ہزار روپے خرچہ آتا ہے جس کیلئے مخیر حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز کا اجراء کرے تاکہ لاوارث نعشوں کی باعزت طریقہ سے تدفین کو یقینی بنایا جاسکے ذرائع کے مطابق بہاولنگر سمیت مختلف اضلاع میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث لاوارث نعشوں کی تدفین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے فنڈز ہونے کی صورت میں ان نعشوں کی بروقت تدفین میں مدد ملے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں