بہاولنگر‘دس سالہ بچے کو کتے کے کاٹنے کا معاملہ ۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 26 اکتوبر 2021 13:29

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) دس سالہ بچے کو کتے کے کاٹنے کا معاملہ ۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بچے کے والد کے مطابق اسکا بیٹا یوسف ارشد اور مالی بھٹی کے ہمراہ مال مویشی چرواتا ہے ۔

(جاری ہے)

چرواہے مالی کے للکارنے پر اسکے پالتو کتے نے میرے بیٹے پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ۔ملزم ارشد بچے کو کتے سے چھڑوانے کی بجائے تماشہ دیکھتا رہا۔متاثرہ لڑکا اور دونوں ملزمان چرواہے ہیں، ۔ ڈی پی او ظفر بزدار نے کہا کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے تفتیش میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے، میرٹ پر تفتیش ہوگی زیادتی کسی بھی فریق سے نہیں ہوگی، -

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں