بہاولنگر‘ مقامی تاجر بستر میں سوئے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) مقامی تاجر بستر میں سوئے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا ۔ آگ کی لپیٹ میں آکر صغیر بھٹی کا 85 فیصد جسم جل گیا ۔ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ صغیر نے سیگرٹ پی کر پھینکی جو رضائی پر ہی گرگئی ۔ سیگرٹ سے رضائی میں لگنے والی آگ نے تاجر صغیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ متاثرہ تاجر صغیر مدنی کالونی کا رہائشی ہے آگ لگنے کا واقعہ اس کے گھر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں