میڈیکل کالج بہاولنگر کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا، سیکرٹری ہیلتھ علی جان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 26 مارچ 2024 16:42

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ 2024ء ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا، اعلاج کی بہتر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی، سیکرٹری ہیلتھ نے محکمہ صحت کے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈائلسز سمیت مختلف وارڈ میں گئے ڈپٹی کمشنر ذولفقار بھون، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج بہاولنگر کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا،چار ماہ تک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی، کوشش ہے کہ ہسپتال میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بہتر اعلاج کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کریں، ایم سی ایچ کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کریں گے، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی کا علم نہیں، پنجاب حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو لیکر محکمہ صحت میں مزید بہتری کے لیے عملی طور پر اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں