محترمہ بے نظیربھٹو کی پہلی برسی…تصاویر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ، ملک بھر سے تصویریں نایاب ہو گئیں

جمعہ 19 دسمبر 2008 14:34

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19دسمبر 2008 ء )پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بہاولنگر سمیت تصاویر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ،تصاویر ملک بھر میں نایاب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دختر مشرق ،شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی 27دسمبر 2008ء بروزہفتہ کو منائی جارہی ہے ۔

اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان وراہنماء پہلی برسی کی تعزیتی تقر یبات عقیدت واحترام اور شایان شان طر یقے سے منانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔جبکہ اس ضمن میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصاویر ،پوسٹرز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت تصاویر کی فروخت انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ ضلع بہاولنگر سمیت ملک بھر میں محترمہ کے تصاویر بھی نایاب ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان وورکرز مختلف مقامات پر لگائے جانے والے سٹالز میں انتہائی ذیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور محترمہ کی بعض تصاویر کی قیمتیں سٹالز مالکان منہ مانگی وصول کر رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں ممبر صوبائی اسمبلی شوکت محمود بسرا ء ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ محترمہ کی برسی عقیدت واحترام اور جوش وخروش سے منانے کے لئے پاکستان پیلز پارٹی نے ایک انتظامی کمیٹی قائم کر دی ہے جو دن رات اس کام میں مصروف عمل ہے اور اس کمیٹی کی کوشش ہے کہ کارکنان کو تصاویر اور بینرز و پوٹریٹ کی فراہمی کی جائے ۔

واضح رہے کہ بعض جیالوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بہت بڑے قد آور پو ٹریٹس بھی بنوانا شروع کر دئیے ہیں تا کہ انہیں مناسب اہم مقامات پر آوایزاں کیا جا سکے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں